Friday, May 3, 2024

بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق

a mother brings her son to be shot,a mother brings her son to be shot lighthouse,killed,names of americans killed,henry viii forgotten brother,serial killers profiled,the death of marvin gaye,big brother,fathers who kill,martin luther king,the tudor executions,the rundown,child killed,the troubles,only the family,law and order svu season 5 episode 15,law and order murder,court tv on the docket,the steve wilkos show,orpheus and eurydice

 خیبرپختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں بدبخت بیٹے نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کر کے باپ اور بھائی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقے بانڈہ نبی میں گھریلو تنازع پر ملزم نے کمرے میں بیٹھے اہل خانہ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 55 سالہ والد میر احمد اور 25 سالہ بھائی کامران موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

علاوہ ازیں فائرنگ کے نتیجے میں والدہ، بہن اور بھائی زخمی ہوئے جنہیں مقامی افراد نے اپنی مدد کے تحت اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹر نے حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں پشاور ریفر کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈاکوؤں کا نیا طریقہ واردات، حیدرآباد سے کراچی آنیوالی پوری وین لوٹ لی

karachi,thieves robbed 12 lakhs from businessman in hyderabad,thieves robbed 12 lakhs from businessman in hyderabad |,important reveals in karachi robbery case,karachi robbery news,robbery,bank robbery,thieves robbed 12 lakhs from businessman,s robbed 12 lakhs from businessman i,karachi news,jewelry store robbery,new karachi,jewellery store robbery,store robbery,mobile snatching in karachi,florida armed robbery,street crime incidents in karachi

کراچی: ڈاکوؤں نے لوٹ مار کا نیا طریقہ اختیار کرتے ہوئے مسافر بن کر پوری وین

 لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حیدر آباد سے کراچی آنے والی مسافر وین کے تمام مسافروں کو ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔

ڈاکو حیدر آباد سے مسافر بن کر وین میں سوار ہوئے۔ 2 ڈاکو گاڑی کی پہلی سیٹ پر بیٹھے اور ایک ڈاکو پیچھے بیٹھ گیا۔ وین جیسے ہی کراچی پہنچی تو ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر ڈرائیور کو یرغمال بنا لیا اور تمام افراد سے قیمتی سامان چھین لیا۔متاثرہ مسافروں کے مطابق ڈاکوؤں نے وین کو پہلے ایم 9 (موٹر وے) سے ہٹا کر کچی بستی کے اطراف اتارا، پھر وہاں خواتین سمیت تمام مسافروں سے قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔

Thursday, May 2, 2024

شہری نے 2 بیویوں اور 4 بچوں کو قتل کر کے خود کو گولی مار لی

law and crime network,texas man shot after dispute over parking spot,law and crime,texas man shot over parking,shot,texas man shot over parking space,man shot over parking spot,man shot over parking space,citizen tv live,shot over a parking spot,senior citizen,texas man shoots man in driveway,mercy killing,government and politics,himself,citizen,killing,citizen tv,armed citizen,save lives,citizentv,acted in self-defense,elivelton neves moreira

 فیصل آباد:   فیصل آباد میں افسوسناک سانحہ پیش آگیا، شہری نے دو بیویوں اور 4 بچوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزم کاظم نے خود کو بھی گولی مار لی، مرنے والی خواتین میں امبرین اور فضا جبکہ بچوں میں یمنہ، عروج، روما اور موسیٰ شامل ہیں۔

وقوعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

10 سالہ بچے نے ماں کو گولی مار کر ہلاک کردیا

mother,killed,boy killed,6 year old boy killed,mother killed,11 year old boy kills himself,boy killed by cop,little boy shot,boy shot,teen boy shot,boy shoots intruder,11 year old who killed himself,mom of 11 year old who killed himself,cop kills boy,dr phil woth mom whose kid killed himself,11 year old boy soical media,11 year old kills himself,6 year old shot,florida girl shoots kills woman,dr.phil 11 year old kills himslef

 اپنا من پسند ہیڈ سیٹ نہ دلانے پر 10 سالہ بچے نے ماں کے چہرے پر گولی چلا دی جس کے باعث وہ ہلاک ہوگئی۔

امریکی ریاست وسکونسن میں ایک نہایت افوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک 10 سالہ لڑکے نے مبینہ طور پر 2022 میں اپنی ماں کو قتل کردیا تھا۔ کویانا مان نامی مقتولہ کا بیٹا اس وقت 12 سال کا ہوچکا ہے جسے پیر کو عدالت میں پیش ہونا ہے۔

نوعمر ملزم لڑکا جس کی شناخت چھپائی گئی ہے وہ اپنے مقدمے کو نابالغوں کی عدالت میں منتقل کرنے کا خواہشمند ہے جبکہ لڑکے کا والد بھی اس اقدام میں اس کی حمایت کررہا ہے۔

اس کے والد کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ متعدد بار بات کرنے کے باوجود اس نے اپنی ماں کے حوالے سے ابھی تک کچھ نہیں کہا ہے۔

دو سال قبل نومبر میں، 10 سالہ بچے نے مبینہ طور پر اپنی ماں 44 سالہ مان کو اسے ورچوئل رئیلٹی ہیڈسیٹ نہ دلانے اور اسے جلدی بیدار کرنے پر گھر میں گولی مار دی تھی۔

لڑکے نے ابتدائی طور پر دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بندوق کو گھماتے ہوئے غلطی سے اپنی ماں کو گولی ماری۔ اس نے یہ بھی کہا تھا کہ اس کا مقصد ماں کو ڈرانے کے لیے دیوار پر گولی مارنا تھا۔

تاہم اٹارنی نے بتایا کہ مذکورہ لڑکے نے بندوق اٹھائی اور سیڑھیوں سے نیچے آیا اور باقاعدہ دونوں ہاتھوں سے بندوق کو تھام کر خاتون پر فائر کردیا۔

لڑکے نے مبینہ طور پر اپنی دادی سے کہا کہ جو ہوا اس پر مجھے بہت افسوس ہے۔ میں اپنی ماں کو مارنے کے لیے معذرت خواہ ہوں۔

پولیس کے مطابق لڑکے نے بتایا ہے کہ وہ سمجھتا ہے کہ بندوق لوگوں کو مار سکتی ہے۔ مان نے گھر کے چاروں طرف کیمرے لگائے تھے تاہم ان کی فارئرنگ سے موت کے وقت وہ ان پلگ ہو گئے تھے۔

مان کے بیٹے پر فرسٹ ڈگری جان بوجھ کر قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ لڑکے کے وکلا کا دعویٰ ہے کہ وہ دماغی صحت کے مسائل میں مبتلا تھا۔

80 سالہ دادا کی 75 سالہ نانی سے شادی، ویڈیوز وائرل

live video,viral videos,viral video,gender roles in marriage,marriage advice,marriage,video,anthropology video,quirky and viral,trending videos,how to build bigger arms,video updates,man dances to rock music,viral,covid-19 virus live,how to be a man,comedy video,science video,welcome to luton,what to eat in sicily,gender roles and stereotypes,virus protection,financial independence retire early,gender roles and relationships

 آپ نے عمر رسیدہ افراد کی شادی کی خبریں پڑھی ہوں گی لیکن بھارت میں 80 سالہ دادا نے 75 سالہ نانی سے شادی رچا لی۔

بھارت میں اس انوکھی شادی کی تقریب ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق محبوب آباد ضلع کے نیلی گورو منڈل کے علاقے وسترم تانڈہ سے تعلق رکھنے والے 80 سالہ سمیڈا نائک نے 75 سالہ گوگلوتو لالماں نامی خاتون کے گلے میں منگل سوتر پہنایا اور دیگر رسومات پوری کیں۔


قارئین کے لیے یہ بات حیرت انگیز ہوگی کہ دلہا اور دلہن پوتے، پوتیوں اور نواسے نواسیوں والے ہیں اور یہ ان کی ان کی شادی میں ان کی تیسری نسل نے بھی شرکت کی۔

مگر یہاں ایک اور چونکا دینے والی بات ہے کہ یہ ان دونوں کی آپس میں پہلی شادی نہیں ہے بلکہ انہیں میاں بیوی کے بندھن میں بندھے ہوئے نصف صدی گزر چکی ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق جن جوڑوں کی شادی کو 50 سال مکمل ہو جاتے ہیں تو شادی جیسی ایک اور تقریب منعقد کی جاتی ہے جس کو ہندوؤں میں سشتی پورتی رسم کہا جاتا ہے۔

اس بوڑھے جوڑے کی شادی دیکھنے کے لیے اطراف کے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی تھی اور یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر دنیا بھر سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

Wednesday, May 1, 2024

جعلسازوں نے بینک کوبھی چونا لگا دیا ، ساڑھے5 کروڑ کی جعلی کرنسی جمع کروا دی

current affairs,understanding the indian budget,current affairs today,upsc current affairs,the hindu newspaper analysis,the cryptoviser,the hindu analysis,target,the sip way of investing,the hindu newspaper today in english,south indian dubbed movies,the hindu newspaper today,south movie,how dmart's business strategy made radhakishan damani the retail king of india?,banks,new south movie,south new movie,cooking the books,company secretary students

 لاہور :   جعل سازوں نے بینک حکام کو بھی چونا لگا دیا، مبینہ طور پر ساڑھے 5 کروڑ روپے کی جعلی کرنسی بینک میں جمع کروا دی۔

حکام کے مطابق ایف آئی اے لاہور نے پشاور کے رہائشی ہارون کو لاہور سے گرفتار کر لیا، ملزم ہارون نے27 اپریل کو 5 کروڑ 82 لاکھ روپے پشاور کے نجی بینک میں جمع کروائے، ملزم نے 29 اپریل کو لاہور سے 50 لاکھ روپے کیش کروائے۔

ملزم ہارون نے مزید 2 کروڑ روپے کیش کروانے کے لئے ڈرافٹ تیار کروایا، پشاور بینک کی اطلاع پر سندر داس روڈ لاہور واقع بینک برانچ کے منیجر نے ملزم کو گرفتار کروا دیا۔

نجی بینک کی پشاور برانچ کے منیجر کا کہنا ہے کہ ملزم کی جانب سے پشاور میں جمع کروائی گئی رقم جعلی تھی، ملزم پرانا کسٹمر تھا اس لئے موقع پر کرنسی نوٹ چیک نہیں کئے، دو دن بعد بینک کے عملے کو خیال آیا کہ نوٹ جعلی ہیں۔

بینک سٹاف کے مطابق ملزم ہارون موقع پر بینک عملے کو متعدد بار کرنسی چیک کرنے کا کہتا تھا، ملزم ہارون بینک حکام کی تسلی کے بعد گھر روانہ ہوا۔

100 اسکولوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی موصول، عمارتیں خالی کرالی گئیں

bomb threat,salinas courthouse evacuated due to bomb threat,mansfield schools bomb threat,bomb threats,school bomb threats,school evacuated,bomb threats recent,bomb threats live,fall river bomb threat,business bomb threats,email bomb threat,madison bomb threat,hospital bomb threats,fake bomb threat,bomb threat video,bomb threats today,bomb threats america,bomb threats news today,bombs threats across the country,evacuated,bay area high school

 بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے 100 سے زائد اسکولوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے جس کے بعد اسکول خالی کرالیے گئے۔  

انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح نئی دلی کے 100سے زائد اور بھارتی شہر نوئیڈا کے 2 اسکولوں کو ای میلز کے ذریعے بم دھماکے کی دھمکی موصول ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھمکی موصول ہونے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ، فائر سروس کے اہلکار فوراً اسکولوں میں پہنچ گئے اور عمارتوں کو خالی کرایا گیا۔ 

دھمکی ملنے کے بعد اساتذہ اور طلبہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم اسکول خالی کرواکر تمام بچوں اور عملے کو گھر بھیج دیا گیا۔

بھارتی وزارت داخلہ کا دعویٰ ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اسکولوں کو مصول ہونے والی ای میلز روس سے آئیں اور یہ تمام جھوٹی تھیں۔ 

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ای میلز محض جھوٹی اور مذاق لگ رہی ہیں، دہلی پولیس اور سکیورٹی ایجنسیاں پروٹوکول کے مطابق ضروری اقدامات کر رہی ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ میں نامعلوم ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ای میلز کا  آئی پی ایڈریس روسی زبان کا تھا۔

تاہم، دہلی پولیس کو شبہ ہے کہ ای امیل کا اصل آئی پی ایڈریس  ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کے ذریعے چھپایا گیا ہو۔

World Wide Jobs

  Pakistan Jobs UAE JOBS Saudi Arb Jobs USA JOBS CANADA JOBS