معروف امریکی میوزک بینڈ ’ریننگ جین‘نے پاکستان میں 2 ہفتوں پر محیط اپنے حالیہ دورے کا آخری پڑاؤ کراچی میں کیا، جہاں بینڈ کی زیر قیادت طالب علموں کے جیم اینڈ لرن سیشنز اور موسیقی پر ورکشاپس کا انعقاد ہوا, جس میں انہوں نے کراچی بھر سے آئے موسیقی کی شائقین کے ساتھ سحر انگیز آواز میں فن کا مظاہرہ بھی کیا۔
آرٹس کاؤنسل آف پاکستان اور نیشنل اکیڈمی آف آرٹس کے ساتھ مصروف عمل امریکی میوزک بینڈ کراچی میں موسیقی کے متنوع منظرنامے کا مداح بن گیا۔ ریننگ جین کی ممبر گلوکار ہ اور سیلو سے ساز چھیڑنے والی مائے بلوم فیلڈ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں جس گرم جوشی سے استقبال اور مہمان نوازی کی گئی، وہ باعث مسرت ہے، یہاں کے لوگوں سے ملنے والی محبت اور خوشی نے ہمارے دل جیت لیے ہیں۔ اس کے ساتھ مقامی باصلاحیت فنکاروں سے جڑنے اور بین الثقافتی مکالمے میں موسیقی کے ذریعے اپنا حصہ ڈالنے کا جو موقع ملا، وہ کسی اعزاز سے کم نہیں‘۔
آرٹس کاؤنسل کراچی میں ریننگ جین کیجانب سے ورکشاپ کا آغاز ہوا، جہاں انہوں نے لیاری سے تعلق رکھنے والے 50 بچوں کے ساتھ موسیقی کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ بینڈ نے ورکشاپ میں شریک نوجوانوں کو فوک موسیقی کی دنیا سے روشناس کرایا، جبکہ موسیقی آلات اور رہنمائی فراہم کرتے ہوئے باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔
امریکا کے شاندار ثقافتی ورثے کی طرح پاکستان کی متحرک روایات کے مناظر اس ایونٹ میں دیکھنے کو ملے۔ علاہ ازیں اس دورے کا خاص پہلو نیشنل اکیڈمی آف آرٹ میں منقعدہ ویمنز پرفارمنگ آرٹ فیسٹیول میں شرکت کا موقع تھا، جہاں فنی مہارتوں، نغمہ نگاری اور فنکارانہ صلاحیتوں میں بہتری پر مرکوز ورکشاپ میں بینڈ نے قائدانہ ذمہ داریاں انجام دیں، جبکہ ایک کنسرٹ میں شرکت کرنے والوں کی سریلی آواز میں گیتوں اور تالیوں کی گونج سے دن کا اختتام ہوا۔
ریننگ جین نے کراچی کو الوداع کرنے سے قبل امریکی قونصل خانہ میں آخری کنسرٹ کی میزبانی کی گئی، جہاں انہوں نے اپنے مشہور گانوں کے علاوہ اردو زبان میں پاکستان کا مشہور ملی نغمہ ’دل دل پاکستان‘ گا کر خوب داد سمیٹی۔
اس کنسرٹ میں موسیقاروں اور فن کی دنیا کے نمائندگان سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی، جنہوں نے محبت کے تبادلے پر مرکوز میوزک کے ساتھ جشن منایا، جسے امریکا اور پاکستان دنوں ملکوں میں خوب پسند کیا جاتا ہے۔
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل کانرڈ ٹربل نے کہا کہ ’خطے کے بہترین فنکاروں کے ہمراہ ریننگ جین کی موہ لینے والی دھنوں کو سننے کا موقع ناقابل فراموش تھا۔ امریکا اور پاکستان کے موسیقی کے امتزاج کی ایک خاص بات ہوتی ہے، جسے سن کر محسوس ہوتا ہے کہ ہم سب میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے‘۔
ریننگ جین امریکا کے موسیقی سے وابستہ درجنوں فنکاروں میں سے ایک ہے، جو کہ امریکی محکمہ خارجہ کے گلوبل میوزک ڈپلومیسی انیشی ایٹو کے ذریعے عالمی سطح پر موسیقی کی سفیر کا کام کر رہا ہے۔ یہ بینڈ دنیا میں بین الثقافتی تفہیم اور موسیقی کے ذریعے سماجی رویوں میں تبدیلی کا خواہاں ہے۔
اوکاڑہ: پولیس نے لڑکی بن کربچوں کو بلیک میل کرکے زیادتی کرنیوالے گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لیا۔
انہ گوگیرہ پولیس نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیئے، ملزمان کم عمر لڑکوں کو لڑکی کے نام سے واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر پھنساتے تھے، ملزمان فحش تصویریں بنا کر بلیک میل کرتے اور پیسوں کی ڈیمانڈ کرتے تھے۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے جعلی فیس بک آئی ڈی اوکاڑہ کے باپ کے نام سے بنا رکھی تھی، ملزمان متعدد لڑکوں کو ہوس کا شکار بنا چکے، ملزم سے پولیس کی ابتدائی تفتیش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق گینگ میں سخاوت، سرور، رمضان سمیت 5 ملزمان شامل ہیں، گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے ، مزید انکشافات کی تو قع ہے۔
ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز نے بتایا کہ ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کی سپیشل ٹیم کام کر رہی ہے، جلد گرفتار کر لیں گے، تفتیش میرٹ پر ہو گی، انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقے کھائی بودلہ میں جن نکالنے کے بہانے جعلی عامل اور اس کے چیلوں نے نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا، مرنے والے نوجوان کی شناخت 20 سالہ ذوالقرنین کے نام سے ہوئی۔
واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی، پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ تخت محل میں مقدمہ درج کر لیا اور گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔
ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے بتایا ہے کہ جعلی پیر اظہر شاہ اور اس کے چیلوں نے ذوالقرنین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی، نوجوان پر تشدد میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔
ادھر کھڈیاں خاص کے گاؤں ڈھولن ہٹھاڑ چاہ میں بھانجے نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کر کے سگے ماموں کو موت کے گھات اتار دیا، مقتول محمد حسن اپنے بھانجے ساجد کو گاؤں چھوڑنے جا رہا تھا کہ راستے میں ملزم نے گولیاں مار دیں، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں چند روز قبل ایس کے آئی سی سی میں فیشن شو منعقد کیا گیا تھا، جس کے خلاف آج باحجاب خواتین نے خاموش احتجاجی ریلی نکالی۔
یہ ریلی نہرو پارک سے شروع ہوئی اور ایس کے آئی سی سی پر ختم ہوئی، جس میں تقریباً درجنوں باحجاب خواتین نے شرکت کی، جن کے ہاتھوں میں احتجاج کے طور پر پلے کارڈس تھے، جس پر حجاب پہنوں اور بے حیائی بند کرو جیسے نعرے درج تھے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایک خاتون نے کہا کہ اسلام میں خواتین کو پردہ کرنے کا درس دیا گیا ہے اور برائی سے دور رہنے اور دوسروں کو بچنے کی تلقین کرنے کی بھی تعیلم دی گئی ہے، اسی کے پیش نظر آج خاموش احتجاجی ریلی نکال بے حیائی کو ختم کرنے کی اپیل کررہے ہیں۔
اس موقع پر احتجاج کررہی خواتین نے فیشن شو جیسے پروگرام کو بندکرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سنتور ہوٹل میں منعقد فیشن شوز سے بے حیائی عام ہوتی ہے، جو اسلام کے خلاف ہے اور خاص کر وادی کشمیر میں ایسے شوز منعقد کرنا ہمیں زیب نہیں دیتا، کیونکہ کشمیر پوری دنیا میں ایک پیر وار کے نام سے جانی جاتی ہے اور تہذیب و تمدن اور سادگی ہماری پہچان ہے جسے ہماری آنی نسلوں کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔
اسلام آباد: حکومت نے ایف بی آر کو نان فائلرز کے خلاف پلان بی پر عملدرآمد کیلئے گرین سگنل دے دیا۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق نان فائلرز کے خلاف 15 مئی کے بعد ایکشن لیا جائے گا جس کے تحت اگر نان فائلرز کی سم بند نہ ہوئی تو اضافی ودہولڈنگ ٹیکس لانے اور نان فائلرز کی سم پر 2.5 فیصد اضافی ٹیکس لگانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نان فائلرز کے ہر دفعہ لوڈ کرانے پر اضافی ٹیکس، موبائل اور ڈیٹا لوڈ پر بھی اضافی ٹیکس لانے پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق نان فائلرز کی سمز بند کروانے کا ڈیٹا پی ٹی اے کے سپرد کردیا گیا ہے، 15 مئی تک نان فائلرز کی سمزبند نہ کی گئیں تو ایف بی آر کمپنیوں کے خلاف کارروائی پرغور کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ 10 دن سے زائد گزرنے کے باوجود ٹیلی کام کمپنیوں نے سمز بند کرنے کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جس حوالے سے قانونی ٹیم سے مشاورت کی جائے گی اور ٹیلی کام کمپنیوں کے خلاف عدالت میں درخواست دائرکی جائے گی۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں کار شوروم پر فائرنگ سے شوروم مالک جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت کمال صدیقی کے نام سے ہوئی ہے۔ شفیع خان نام کے شخص کا کمال سے پیسوں کے لین دین کا معاملہ تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شفیع خان نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کردی اور خود کو بھی زخمی کرلیا۔
پولیس کے مطابق شوروم کا مالک کمال صدیقی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم شفیع خان کو جناح اسپتال سےگرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کا اسلحہ بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔