Friday, May 3, 2024

ڈاکوؤں کا نیا طریقہ واردات، حیدرآباد سے کراچی آنیوالی پوری وین لوٹ لی

karachi,thieves robbed 12 lakhs from businessman in hyderabad,thieves robbed 12 lakhs from businessman in hyderabad |,important reveals in karachi robbery case,karachi robbery news,robbery,bank robbery,thieves robbed 12 lakhs from businessman,s robbed 12 lakhs from businessman i,karachi news,jewelry store robbery,new karachi,jewellery store robbery,store robbery,mobile snatching in karachi,florida armed robbery,street crime incidents in karachi

کراچی: ڈاکوؤں نے لوٹ مار کا نیا طریقہ اختیار کرتے ہوئے مسافر بن کر پوری وین

 لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حیدر آباد سے کراچی آنے والی مسافر وین کے تمام مسافروں کو ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔

ڈاکو حیدر آباد سے مسافر بن کر وین میں سوار ہوئے۔ 2 ڈاکو گاڑی کی پہلی سیٹ پر بیٹھے اور ایک ڈاکو پیچھے بیٹھ گیا۔ وین جیسے ہی کراچی پہنچی تو ڈاکوں نے اسلحہ کے زور پر ڈرائیور کو یرغمال بنا لیا اور تمام افراد سے قیمتی سامان چھین لیا۔متاثرہ مسافروں کے مطابق ڈاکوؤں نے وین کو پہلے ایم 9 (موٹر وے) سے ہٹا کر کچی بستی کے اطراف اتارا، پھر وہاں خواتین سمیت تمام مسافروں سے قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔

No comments:

Post a Comment

World Wide Jobs

  Pakistan Jobs UAE JOBS Saudi Arb Jobs USA JOBS CANADA JOBS