Wednesday, May 1, 2024

100 اسکولوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی موصول، عمارتیں خالی کرالی گئیں

bomb threat,salinas courthouse evacuated due to bomb threat,mansfield schools bomb threat,bomb threats,school bomb threats,school evacuated,bomb threats recent,bomb threats live,fall river bomb threat,business bomb threats,email bomb threat,madison bomb threat,hospital bomb threats,fake bomb threat,bomb threat video,bomb threats today,bomb threats america,bomb threats news today,bombs threats across the country,evacuated,bay area high school

 بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے 100 سے زائد اسکولوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے جس کے بعد اسکول خالی کرالیے گئے۔  

انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح نئی دلی کے 100سے زائد اور بھارتی شہر نوئیڈا کے 2 اسکولوں کو ای میلز کے ذریعے بم دھماکے کی دھمکی موصول ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھمکی موصول ہونے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ، فائر سروس کے اہلکار فوراً اسکولوں میں پہنچ گئے اور عمارتوں کو خالی کرایا گیا۔ 

دھمکی ملنے کے بعد اساتذہ اور طلبہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم اسکول خالی کرواکر تمام بچوں اور عملے کو گھر بھیج دیا گیا۔

بھارتی وزارت داخلہ کا دعویٰ ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اسکولوں کو مصول ہونے والی ای میلز روس سے آئیں اور یہ تمام جھوٹی تھیں۔ 

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ای میلز محض جھوٹی اور مذاق لگ رہی ہیں، دہلی پولیس اور سکیورٹی ایجنسیاں پروٹوکول کے مطابق ضروری اقدامات کر رہی ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ میں نامعلوم ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ای میلز کا  آئی پی ایڈریس روسی زبان کا تھا۔

تاہم، دہلی پولیس کو شبہ ہے کہ ای امیل کا اصل آئی پی ایڈریس  ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کے ذریعے چھپایا گیا ہو۔

No comments:

Post a Comment

World Wide Jobs

  Pakistan Jobs UAE JOBS Saudi Arb Jobs USA JOBS CANADA JOBS