کند ھ کوٹ: کچے کے علاقے کے ڈاکوﺅں کی وارداتیں عرصہ دراز سے جاری ہیں۔ لوگوں کو اغوا کرنا، یرغمال بنانا اور قتل جیسی وارداتیں ان کا وتیرہ ہے۔ کچے کے ڈاکو سرِعام شہریوں کو اغوا کرکے جسمانی تشدد کی ویڈیوز بناتے اور اہل خانہ سے کروڑوں روپے تاوان مانگتے ہیں اور تاوان نہ ملنے کی صورت میں مغوی کو بے دردی سے قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک دی جاتی ہے۔ ایسی ہی اغوا برائے تاوان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں کچے کے ڈاکوو¿ں نے 5 سالہ بچے کو اغوا کرکے زنجیروں سے لٹکا دیا ہے۔25 روز قبل ڈاکووں کے ہاتھوں اغوا ہونے والا 5 سالہ بچہ ایاز پٹھان بازیاب نہ ہو سکا.مغوی بچے کی بازیابی کیلئے ڈاکووں نے ورثاء سے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کرلیا.ویڈیو سے متعلق بتایا گیا ہے کہ کندھ کوٹ میں ڈاکووں نے کمسن ایاز پٹھان کو 14 اپریل کو گڈو کشمور سے باہر کھیلتے ہوئے اغوا کیا اور بچے کی رہائی کے بدلے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ تاوان کی وصولی کے لئے ڈاکووں نے آج معصوم بچے کو زنجیروں سے جکڑ کر ویڈیو وائرل کردی۔ بچہ زنجیروں سے جکڑا ہوا زارو قطار رو رہا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ زنجیروں سے جکڑا ہوا زارو قطار رو رہا ہے۔ ویڈیو میں مغوی بچہ اپنے ورثا سے اپیل کررہا ہے کہ ڈاکووں کو پیسے دے کر میری جان چھڑوائیں۔طارق سہیل اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ کچے کے ڈاکووں نے اس 5 سالہ بچے کو اغوا کرکے لٹکا دیا ہے، انہوں نے اس واقعہ پر ریاست کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاست وفات پا چکی ہے۔ایک ایکس صارف نے کہا کہ اس بدقسمتی سے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کون اس معصوم کی بے بسی کو دیکھے گا۔ خدا ہی ہے جو اپنا کرم فرمائے۔محمد رحمان لکھتے ہیں کہ پتا نہیں ریاست ان غنڈوں کے آگے کیوں بے بس ہے، انہوں نے سوال کیا کہ آخر کب تک یہ ظلم ہوگا؟۔
Thursday, May 9, 2024
Wednesday, May 8, 2024
معروف صحافی اور چیف میڈیا کوارڈینیٹر سہیل جاوید کی انسانی حقوق کے رہنما اور چیئرمین ٹیم ہیومن رائٹس اسحاق شیخ سے ملاقات۔
معروف صحافی چیف میڈیا کوآرڈینیٹر ٹیم ھیومن رائٹس پاکستان ، کراچی ٹی وی سھیل جاوید کی انسانی حقوق کے رہنما چیئرمین اسحاق شیخ سے ھیومن رائٹس سیکرٹریٹ میں اسلام آباد واپسی پر اھم ملاقات. یہ میٹنگ ہیومن رائٹس سیکرٹریٹ میں ہوئی اور اس میں انسانی حقوق کے اہم مسائل اور ان کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس کے علاوہ ٹیم ھیومن رائٹس پاکستان اور کراچی ٹی وی چینل پر ڈجیٹل انداز میں کام کرنے پر فیصلہ کیا گیا.
رپورٹ علوینا شیخ
انسانی حقوق کے رہنما چیئرمین ٹیم ھیومن رائٹس پاکستان اسحاق شیخ کی ڈی ائی جی ویسٹ عرفان بلوچ سے ملاقات
ٹیم ہیومن رائٹس پاکستان کے چیئرمین اسحاق شیخ نے حال ہی میں ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ سے اہم ملاقات کی۔ اس اجتماع کا مقصد خطے میں انسانی حقوق کے اہم مسائل پر بات چیت اور تعاون کو فروغ دینا تھا۔ انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے عزم کے ساتھ، شیخ اور بلوچ نے اہم خدشات کو دور کرنے اور افراد کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ان کا تعاون سب کے لیے بنیادی آزادیوں اور انصاف کو برقرار رکھنے میں سول سوسائٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان شراکت کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔
ملاقات میں انسانی حقوق کی پامالیوں ،امن امان ، اسٹریٹ کرائیم سیکیورٹی مسائل پر گفتگو ھوئی
وفد مین عامر عطا ، سھیل جاوید ، فیروزھ بانو ، عائشہ ، علوینا شیخ ، شامل تھیں
Tuesday, May 7, 2024
ویڈیو: 5 ڈاکو ؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کردیا
لاہور کے علاقے چوہنگ میں 5 ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کردیا۔
ڈکیتی کی واردات تھانہ چوہنگ کے علاقے میں صبح کے وقت ہوئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 5 ڈاکو کار پر آئے اور گھر والوں کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو اپنی گاڑی میں سامان رکھ کر اطمینان سے فرار ہو رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو طلائی زیورات، کیش اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے جب کہ واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
Monday, May 6, 2024
شکیلہ عامر ماڈل اور سیلز کنسلٹنٹ ایسٹرن فیڈرل یونین انشورنس کمپنی لمیٹڈ
شکیلہ عامر ایسٹرن فیڈرل یونین انشورنس کمپنی لمیٹڈ میں ایک تجربہ کار ماڈل اور سیلز کنسلٹنٹ ہیں۔ گلیمر انڈسٹری اور مالیاتی شعبے دونوں میں مہارت کے ساتھ، وہ اپنے کردار میں کرشمہ اور کاروباری ذہانت کا ایک انوکھا امتزاج لاتی ہیں۔ شکیلہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت، کلائنٹ کی اطمینان کے لیے لگن، اور اپنے کام میں انداز اور مادے کے درمیان فرق کو ختم کرنے کی صلاحیت کے لیے جانی جاتی ہیں۔
کھارادر میں گارڈ کے سر پر ہتھوڑا مار کر پستول چھین لیا گیا، ویڈیو وائرل
کراچی: کھارادر میں قائم جماعت خانہ کے گارڈ کو سر پر ہتھوڑا مار کر پستول چھیننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکس کے علاقے میں قائم کھارادر آغاز خانی جماعت خانہ کا سیکورٹی گارڈ کرسی پر بیٹھا اپنی ڈیوٹی انجام دے رہاہوتا ہے کہ ایک ملزم ہاتھ میں ہتھوڑا لئے سیکورٹی گارڈ پر حملہ آور ہوتا ہے۔
سیکورٹی گارڈ کے سر پر زور سے ہتھوڑا مار کر اس کی پستول چھین لیتا ہے اور جماعت خانے کے پاس کھڑے مسافروں کو اسلحہ کے زور پر موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی اشیاسے محروم کردیتا ہے اور با آسانی فرار ہوجاتا ہے۔
رابطہ کرنے پر ایس ایچ او پرویز سولنگی نے بتایا کہ واقعے کا مقدمہ سیکورٹی گارڈ اللہ بچایو کی مدعیت میں درج کرلیا ہے، واقعے میں ملوث ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا، واضح رہے کہ جماعت خانہ ڈاکس تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر قائم ہے۔
-
ٹیم ہیومن رائٹس پاکستان کے چیئرمین اسحاق شیخ نے حال ہی میں ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ سے اہم ملاقات کی۔ اس اجتماع کا مقصد خطے میں انسانی حق...
-
معروف صحافی چیف میڈیا کوآرڈینیٹر ٹیم ھیومن رائٹس پاکستان ، کراچی ٹی وی سھیل جاوید کی انسانی حقوق کے رہنما چیئرمین اسحاق شیخ سے ھیومن رائ...
-
کراچی: ڈاکوؤں نے لوٹ مار کا نیا طریقہ اختیار کرتے ہوئے مسافر بن کر پوری وین لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حیدر آباد سے کراچ...










