Friday, May 10, 2024

نان فائلرز کے لوڈ اور ڈیٹا پر اضافی ٹیکس لگے گا: پلان بی پر عمل کیلئے گرین سگنل


 

اسلام آباد: حکومت نے ایف بی آر کو نان فائلرز کے خلاف پلان بی پر عملدرآمد کیلئے گرین سگنل دے دیا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق نان فائلرز کے خلاف 15 مئی کے بعد ایکشن لیا جائے گا جس کے تحت اگر نان فائلرز کی سم بند نہ ہوئی تو اضافی ودہولڈنگ ٹیکس لانے اور نان فائلرز کی سم پر 2.5 فیصد اضافی ٹیکس لگانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نان فائلرز کے ہر دفعہ لوڈ کرانے پر اضافی ٹیکس، موبائل اور ڈیٹا لوڈ پر بھی اضافی ٹیکس لانے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نان فائلرز کی سمز بند کروانے کا ڈیٹا پی ٹی اے کے سپرد کردیا گیا ہے، 15 مئی تک نان فائلرز کی سمزبند نہ کی گئیں تو ایف بی آر کمپنیوں کے خلاف کارروائی پرغور کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ 10 دن سے زائد گزرنے کے باوجود ٹیلی کام کمپنیوں نے سمز بند کرنے کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا جس حوالے سے قانونی ٹیم سے مشاورت کی جائے گی اور  ٹیلی کام کمپنیوں کے خلاف عدالت میں درخواست دائرکی جائے گی۔

Thursday, May 9, 2024

ڈیفنس کراچی میں کار شوروم پر فائرنگ سے شوروم مالک جاں بحق

home invaders killed self defense,self defense,street crimes increases in karachi,store owner gets the drop,shop owner helps thief,street crime on rise in karachi,street crime incidents in karachi,street crimes in karachi,crime in karachi,report on street crime in karachi,man killed martin luther king hospital,street crime in karachi,active self defense,shooting at smoke shop,gulf passenger arrested at indian airport,karachi

 کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں کار شوروم  پر فائرنگ سے شوروم مالک جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت کمال صدیقی کے نام سے ہوئی ہے۔ شفیع خان نام کے شخص کا کمال سے پیسوں کے لین دین کا معاملہ تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شفیع خان نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کردی اور خود کو بھی زخمی کرلیا۔

پولیس کے مطابق شوروم کا مالک کمال صدیقی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم شفیع  خان کو  جناح  اسپتال سےگرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کا اسلحہ بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔

کچے کے ڈاکووں نے 5 سالہ بچے کو اغوا کرکے لٹکا دیا

5-year-old,missing boy,abducted,5-year-old missing,boy,42-year-old,girl abducted,woman kidnapped boy,missing idaho boy update,michigan boy,fruitland idaho missing boy update,missing idaho boy,missing boy found,attempted child abduction,missing idaho boy monkey,child abduction,5 year old,missing idaho boy michael,abduction,fruitland idaho missing boy,michael vaughan missing boy,missing boy michael vaugahn,missing idaho boy fruitland

 کند ھ کوٹ: کچے کے علاقے کے ڈاکوﺅں کی وارداتیں عرصہ دراز سے جاری ہیں۔ لوگوں کو اغوا کرنا، یرغمال بنانا اور قتل جیسی وارداتیں ان کا وتیرہ ہے۔ کچے کے ڈاکو سرِعام شہریوں کو اغوا کرکے جسمانی تشدد کی ویڈیوز بناتے اور اہل خانہ سے کروڑوں روپے تاوان مانگتے ہیں اور تاوان نہ ملنے کی صورت میں مغوی کو بے دردی سے قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک دی جاتی ہے۔ ایسی ہی اغوا برائے تاوان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں کچے کے ڈاکوو¿ں نے 5 سالہ بچے کو اغوا کرکے زنجیروں سے لٹکا دیا ہے۔25 روز قبل ڈاکووں کے ہاتھوں اغوا ہونے والا 5 سالہ بچہ ایاز پٹھان بازیاب نہ ہو سکا.مغوی بچے کی بازیابی کیلئے ڈاکووں نے ورثاء سے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کرلیا.ویڈیو سے متعلق بتایا گیا ہے کہ کندھ کوٹ میں ڈاکووں نے کمسن ایاز پٹھان کو 14 اپریل کو گڈو کشمور سے باہر کھیلتے ہوئے اغوا کیا اور بچے کی رہائی کے بدلے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔ تاوان کی وصولی کے لئے ڈاکووں نے آج معصوم بچے کو زنجیروں سے جکڑ کر ویڈیو وائرل کردی۔ بچہ زنجیروں سے جکڑا ہوا زارو قطار رو رہا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ زنجیروں سے جکڑا ہوا زارو قطار رو رہا ہے۔ ویڈیو میں مغوی بچہ اپنے ورثا سے اپیل کررہا ہے کہ ڈاکووں کو پیسے دے کر میری جان چھڑوائیں۔طارق سہیل اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ کچے کے ڈاکووں نے اس 5 سالہ بچے کو اغوا کرکے لٹکا دیا ہے، انہوں نے اس واقعہ پر ریاست کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریاست وفات پا چکی ہے۔ایک ایکس صارف نے کہا کہ اس بدقسمتی سے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کون اس معصوم کی بے بسی کو دیکھے گا۔ خدا ہی ہے جو اپنا کرم فرمائے۔محمد رحمان لکھتے ہیں کہ پتا نہیں ریاست ان غنڈوں کے آگے کیوں بے بس ہے، انہوں نے سوال کیا کہ آخر کب تک یہ ظلم ہوگا؟۔

Wednesday, May 8, 2024

کراچی یونیورسٹی کے طلبہ کا مبینہ ٹائون تھانہ کے باھر احتجاج ،دھرنا، روڈ بلاک

 






معروف صحافی اور چیف میڈیا کوارڈینیٹر سہیل جاوید کی انسانی حقوق کے رہنما اور چیئرمین ٹیم ہیومن رائٹس اسحاق شیخ سے ملاقات۔

how to clear ppsc & fpsc test clear | very easy trick | must watch,sabir shakir analysis,important tips for attempt ppsc paper,sabir shakir anchor person,sabir shakir youtube channel,pakistan latest news,sabir shakir latest news,pakistan news,sabir shakir news,breaking news,sabir shakir ary,sabir shakir video,world knowledge for test ppsc - fpsc - nts - ots - pts - geek knowledge 11,sabir shakir,saber shaker,top news
 

معروف صحافی چیف میڈیا کوآرڈینیٹر ٹیم ھیومن رائٹس پاکستان ، کراچی ٹی وی سھیل جاوید کی انسانی حقوق کے رہنما چیئرمین اسحاق شیخ سے ھیومن رائٹس سیکرٹریٹ میں اسلام آباد واپسی پر اھم ملاقات. یہ میٹنگ ہیومن رائٹس سیکرٹریٹ میں ہوئی اور اس میں انسانی حقوق کے اہم مسائل اور ان کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس  کے علاوہ ٹیم ھیومن رائٹس پاکستان اور کراچی ٹی وی چینل پر ڈجیٹل انداز میں کام کرنے پر فیصلہ کیا گیا.  

   رپورٹ علوینا شیخ

انسانی حقوق کے رہنما چیئرمین ٹیم ھیومن رائٹس پاکستان اسحاق شیخ کی ڈی ائی جی ویسٹ عرفان بلوچ سے ملاقات

ٹیم ہیومن رائٹس پاکستان کے چیئرمین اسحاق شیخ نے حال ہی میں ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ سے اہم ملاقات کی۔ اس اجتماع کا مقصد خطے میں انسانی حقوق کے اہم مسائل پر بات چیت اور تعاون کو فروغ دینا تھا۔ انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کے عزم کے ساتھ، شیخ اور بلوچ نے اہم خدشات کو دور کرنے اور افراد کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ان کا تعاون سب کے لیے بنیادی آزادیوں اور انصاف کو برقرار رکھنے میں سول سوسائٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان شراکت کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔

ملاقات میں انسانی حقوق کی پامالیوں ،امن امان ، اسٹریٹ کرائیم سیکیورٹی مسائل پر گفتگو ھوئی 

وفد مین عامر عطا ، سھیل جاوید ، فیروزھ بانو ، عائشہ ، علوینا شیخ ، شامل تھیں

Tuesday, May 7, 2024

ویڈیو: 5 ڈاکو ؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کردیا

hostage,the first 48 hours,grand theft auto,grand theft auto 4,grand theft auto iv,grand theft auto 4 full tv,robbery,after the first 48,hostages,the fbi files,the interview room with chris mcdonough,the interview room,lost and damned tv,lost and damned,woman taken hostage at caesars palace hotel,hostage negotiator,tough hostage crisis,held hostage,ups facility hostage situation,hostage ordeal,law and crime network,footage,ithostage



 لاہور کے علاقے چوہنگ میں 5 ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کردیا۔ 

ڈکیتی کی واردات تھانہ چوہنگ کے علاقے میں صبح کے وقت ہوئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 5 ڈاکو کار پر آئے اور گھر والوں کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکو اپنی گاڑی میں سامان رکھ کر اطمینان سے فرار ہو رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  ڈاکو طلائی زیورات، کیش اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے جب کہ واردات کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔



World Wide Jobs

  Pakistan Jobs UAE JOBS Saudi Arb Jobs USA JOBS CANADA JOBS