Friday, May 10, 2024

جن نکالنے کے بہانے نوجوان، جائیداد کے تنازع پر ماموں قتل، بیٹوں کا باپ پر تشدد

the last immortal full episode eng sub,the last immortal ep 1 eng sub,the hidden god,the last immortal,being,chinese drama wang anyu,live majlis today in pakistan,bani majlis syed zulqarnain shah,zakir sain qaiser abbas malang,zakir malik zain sajid rukan,majlis imam hussain,chinese drama eng sub,allama ali nasir talhara,chinesedrama,live majlis e aza 26 june 12 har 2022,chinese drama 2023,nawaz majalis live today,allama nasir abbas multan

 تفصیلات کے مطابق بہاولنگر کے نواحی علاقے کھائی بودلہ میں جن نکالنے کے بہانے جعلی عامل اور اس کے چیلوں نے نوجوان کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا، مرنے والے نوجوان کی شناخت 20 سالہ ذوالقرنین کے نام سے ہوئی۔

واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی، پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ تخت محل میں مقدمہ درج کر لیا اور گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔

ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے بتایا ہے کہ جعلی پیر اظہر شاہ اور اس کے چیلوں نے ذوالقرنین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے اس کی موت واقع ہو گئی، نوجوان پر تشدد میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

ادھر کھڈیاں خاص کے گاؤں ڈھولن ہٹھاڑ چاہ میں بھانجے نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کر کے سگے ماموں کو موت کے گھات اتار دیا، مقتول محمد حسن اپنے بھانجے ساجد کو گاؤں چھوڑنے جا رہا تھا کہ راستے میں ملزم نے گولیاں مار دیں، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

دوسری جانب مریدکے میں جائیداد کی لالچ میں بدبخت بیٹوں نے اپنے باپ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جسے تشویشناک حالت میں لاہور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزموں نے تشدد کیلئے لوہے کے ڈنڈوں کا استعمال کیا جس کی وجہ سے سر میں 11 ٹانکے لگے اور جسم ہر گہرے زخم آئے۔
 

No comments:

Post a Comment

World Wide Jobs

  Pakistan Jobs UAE JOBS Saudi Arb Jobs USA JOBS CANADA JOBS