Thursday, April 18, 2024

ہسپتال میں عملے نے غلطی سے لڑکی کو اس کے ہاں پیدا ہونے والی بیٹی کی جگہ بیٹا تھما دیا، پھر کیا ہوا؟ جانیے<<<<<<<<<<< KARACHI NEWS HD

 KARACHI NEWS HD 

  برطانیہ کے ایک ہسپتال میں عملے نے غلطی سے لڑکی کو اس کے ہاں پیدا ہونے والی بیٹی کی جگہ بیٹا تھما دیا۔ میل آن لائن کے مطابق 22سالہ میسی بیتھ نامی اس لڑکی کا تعلق برطانوی علاقے پول سے ہے، جس نے بتایا ہے کہ اسے نیپی تبدیل کرتے وقت ہسپتال کے عملے کی غلطی کا علم ہوا اور اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔

میسی بیتھ بتاتی ہے کہ ’’میرے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، تاہم جب میں نیپی تبدیل کرنے لگی تو یہ دیکھ کر مجھے سخت جھٹکا لگا کہ ہسپتال والوں نے مجھے لڑکا تھما دیا تھا۔ اس پر میں نے شدید احتجاج کیا اور ہسپتال والوں سے کہا کہ انہوں نے میری بیٹی کسے دے دی ہے؟ ‘‘
میسی بیتھ بتاتی ہے کہ اس کے احتجاج کرنے کے چند گھنٹے بعد ہسپتال کے عملے نے اس کی بیٹی لا کر اس کے حوالے کر دی اور بچہ جو اسے دیا گیا تھا وہ اس سے لے لیا گیا۔ میسی بیتھ کہتی ہے کہ ’’یہ میری زندگی کا خوفناک ترین واقعہ ہے جسے میں تمام عمر فراموش نہیں کر پاؤں گی۔‘‘
یہ واقعہ یونیورسٹی ہاسپٹلز ڈورسیٹ میں پیش آیا جس کے شعبہ مڈوائفری کی ڈائریکٹر لورین ٹونگ کا کہنا ہے کہ وہ اس افسوسناک واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

World Wide Jobs

  Pakistan Jobs UAE JOBS Saudi Arb Jobs USA JOBS CANADA JOBS