Wednesday, April 24, 2024

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

earthquake shocks karachi, different areas, seismic activity, natural disaster, tremors, emergency response, fault lines, geological risk, disaster preparedness, safety measures, earthquake impact, urban seismology, tectonic plates


 

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ضلع ملیر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ضلع ملیر کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں لانڈھی، قائد آباد، سپرہائی وے، گڈاپ اور بحریہ ٹاؤن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی، مقامی وقت کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 8 بج کر 50 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز شہر کا ضلع ملیر تھا۔

زلزلے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔



No comments:

Post a Comment

World Wide Jobs

  Pakistan Jobs UAE JOBS Saudi Arb Jobs USA JOBS CANADA JOBS