Wednesday, April 17, 2024

باجوڑ ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی کے امیدوار کی گاڑی کے قریب دھماکہ

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8 باجوڑ سے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار اخون زادہ چٹھان کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 ڈی ایس پی باجوڑ بخت منیر کا کہنا ہے کہ اخون زادہ چٹھان دھماکے میں  اپنے ساتھیوں سمیت محفوظ رہے تاہم ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا ہے، دھماکا خیزمواد سڑک کنارے کھڑی کی گئی موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا، جب پی پی امیدوار کی گاڑی موٹر سائیکل کے قریب پہنچی تو دھماکا ہوا، چٹھان جلسے سے خطاب کرنے کے بعد واپس آ رہے تھے۔خیال رہے کہ 31 جنوری کو انتخابی مہم کے دوران این اے 8 اور  پی کے 22 سے آزاد امیدوار ریحان زیب خان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، ان کے قتل کے بعد دونوں نشستوں پر 8 فروری کو ہونے والے الیکشن ملتوی کردیئےگئے تھے۔


 

No comments:

Post a Comment

World Wide Jobs

  Pakistan Jobs UAE JOBS Saudi Arb Jobs USA JOBS CANADA JOBS