Tuesday, April 23, 2024

سوشل میڈیا کی وجہ سے لوگوں کی شادیاں نہیں ہو رہیں، ژالے سرحدی

Because of social media, people are not getting married, Jhale Sarhadhi

 پاکستانی معروف ماڈل و اداکارہ ژالے سرحدی کا کہنا ہے کہ آج کل سوشل میڈیا کی وجہ سے لوگوں کی شادیاں نہیں ہو رہیں کیونکہ اب لوگ بہتر سے بہتر کی تلاش میں رہتے ہیں۔حال ہی میں ژالے سرحدی نے نجی چینل کے شو میں بطور مہمان شرکت کی اور اپنے کیریئر سمیت نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔دوران شو اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ آپ سوشل میڈیا پر بہت خوش نظر آتی ہیں تو کیا اصل زندگی میں بھی اتنی ہی خوش رہتی ہیں؟اداکارہ نے جواب دیا کہ خوشیاں بانٹنے سے بڑھتی ہیں اس لیے وہ اپنے خوشگوار لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں، زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں لیکن وہ جب اداس یا پریشان ہوتی ہیں تو ایسے لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتیں۔دوران گفتگو شادیوں اور تعلقات کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ژالے سرحدی نے بتایا کہ انہیں ان کے شوہر اور غیر شادی شدہ دوستوں نے بتایا کہ ہم لوگوں کی شادیاں سوشل میڈیا کی وجہ سے نہیں ہو رہی ہیں۔انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے مزید کہا کہ آج کل سوشل میڈیا پر خواتین کی اتنی تعریفیں کی جاتی ہیں کہ وہ خود کو حسین سمجھتی ہیں اس لیے وہ آنے والے ہر پرپوزل کو یہ سوچ کر مسترد کردیتی ہیں کہ ان کے پاس بہت آپشنز ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی شادیاں نہیں ہو رہیں یا ان میں تاخیر ہو رہی ہے۔



No comments:

Post a Comment

World Wide Jobs

  Pakistan Jobs UAE JOBS Saudi Arb Jobs USA JOBS CANADA JOBS