Monday, April 15, 2024

خاتون کی پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش برآمد

حیدر آباد:  خودکشی یا قتل؟، حیدر آباد میں گھر میں خاتون کی پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ اے سیکشن پولیس کو حیدر آباد کے علاقے امانی شاہ کالونی میں خاتون کی پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش موجود ہونے کی اطلاع ملی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لینے کے بعد ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔

حیدر آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والی خاتون کی شناخت 22 سالہ رمشہ کے نام سے ہوئی، خاتون نے خودکشی کی ہے یا اس کا قتل ہوا پوسٹمارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی پتا لگ سکے گا تاہم مرنے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش کی جا رہی ہے۔




No comments:

Post a Comment

World Wide Jobs

  Pakistan Jobs UAE JOBS Saudi Arb Jobs USA JOBS CANADA JOBS