Tuesday, April 23, 2024

روکنے پر خاتون ڈرائیور پولیس اہلکار کو گاڑی سے کچل کر فرار

female driver, car, policeman, ran over, stopped, escaped

 اسلام آباد میں موٹروے ٹول پلازہ پر خاتون ڈرائیور کی جانب سے پولیس اہلکار کو گاڑی سے کچلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید رنگ کی گاڑی میں سوار خاتون نے پولیس افسران سے تلخ کلامی کی اور ایک اہلکار کو گاڑی سے کچلتے ہوئے فرار ہو گئیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق یہ واقعہ جنوری 2024 میں اسلام آباد ٹول پلازہ پر پیش آیا، جس کے بعد خاتون ڈرائیور کے خلاف ضلع راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد میں دفعہ 279، 186، 337G اور 427 کے تحت  ایف آئی آر درج کروا دی گئی تھی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت 
نہیں برتی جائے گی۔

زخمی پولیس اہلکار کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ خاتون موٹروے پر مقررہ حد رفتار سے تیز زگ زیگ انداز میں گاڑی چلا رہی تھیں، جب انہیں روکا گیا تو انہوں نے پولیس سے تعاون کرنے سے انکار کیا اور تلخ کلامی شروع کر دی۔

پولیس اہلکار کے مطابق سفید رنگ کی ہنڈا سوک میں سوار خاتون سے کوائف طلب کیے گئے تو انہوں نے ٹول پلازہ کی حد عبور کرتے ہوئے ان پر گاڑی چڑھادی جس سے وہ زخمی ہوئے۔

Monday, April 22, 2024

باپ نے تین بچوں اور بیوی کو قتل کر کے خودکشی کر لی

mass grave, bodies, hospital, Gaza, Khan Younis, found, news, tragic, discovery, investigation, authorities, identify, victims, disturbing, forensic, uncover, searching, burial site, alarming

 

پاکستان کے شہر کراچی میں ایک شخص نے اپنے تین بچوں اور بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی ہے۔  
پولیس کے مطابق کراچی ضلع ملیر کے رہائشی احسن رضا رضوی نامی شخص نے پیر کو اپنے تین بچوں اور بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی ہے۔
ایس ایس پی ملیر طارق الٰہی مستوئی کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں فلک ناز اپارٹمنٹس میں پانچ افراد کی لاشیں ملنے کی اطلاع ملی تھی، متعلقہ پولیس اہلکار اطلاع ملتے جائے وقوعہ پر پہنچے، پولیس فلیٹ میں داخل ہوئی تو دیکھا کے ایک کمرے میں بستر پر تین بچے اور ایک عورت مردہ حالت میں تھے، جبکہ ایک شخص کی لاش چھت پر پھندہ لگی موجود تھی۔ 
انہوں نے مزید بتایا کہ پولیس نے فلیٹ کو محاصرے میں لیتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کو جائے وقوعہ سے دور کیا اور تفتیشی ٹیموں کو طلب کیا۔
ایس ایس پی ملیر کے مطابق ’ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ احسن رضا رضوی نامی شخص اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی ایئر پورٹ کے سامنے واقعہ فلک ناز اپارٹمنٹس میں رہائش پذیر تھا۔ مقتول احسن نے اپنے دو بیٹے جبرائیل، میکائیل، ایک بیٹی امّ ہانی اور بیوی ندا رضوی کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کی ہے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’واقعے کے بعد جائے وقوعہ ہم موجود ہیں اور تمام زاویوں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ احسن کے اپارٹمنٹ اور پڑوس میں رہنے والوں سے بھی احسن کے مالی حالات سمیت دیگر معاملات سے متعلق پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔‘
’ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ خود کشی کی کیا وجوہات ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم جلد ہی اپنا کام مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔‘


کراچی : شادی ہال کے باہر دھماکہ، متعدد افراد زخمی

10-year-old, girl, dies, eating, cheesy, birthday cake, tragedy, news, heartbreaking, accident, warning, caution, food safety, health hazard, severe allergic reaction, preventable, awareness, precaution, childhood, celebration, family grief.



کراچی میں گلشن تھانے کی حدود میں شادی ہال کے باہر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

 روشنیوں کے شہر کراچی میں تھانہ گلشن کی حدود میں واقع شادی دھماکہ اتش بازی کے دوران ہوا، آتش بازی کے باعث گیس کی لائن پھٹ گئی، دھماکہ کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے اور پاس کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق زور دار دھماکے سے شادی ہال کے باہر کھڑی گاڑیاں ہوا میں اڑ کر گریں، دوسری جانب قانون نافظ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور افسوسناک واقع کی تحقیقات کا آغاز کر دیاْ۔ 

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق اب تک 4 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، 2 زخمیوں کو سول ہسپتال اور 2  زخمیوں کو پٹیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، معمولی زخمی شخص کو موقع پر ہی فوری طبی امداد فراہم کردی گئی، شادی ہال مالک نے بتایا کہ 2 زخمی ڈھول والے جبکہ 2 کیٹرنگ والے ہیں۔


Sunday, April 21, 2024

غزہ کے خان یونس کے اسپتال میں اجتماعی قبر سے تقریباً 200 لاشیں ملی ہیں۔

mass grave, bodies, hospital, Gaza, Khan Younis, found, news, tragic, discovery, investigation, authorities, identify, victims, disturbing, forensic, uncover, searching, burial site, alarming
فلسطینی ہیلتھ ورکرز نے 21 اپریل 2024 کو جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میں ناصر ہسپتال کے احاطے میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں دفن لاش کا پتہ لگایا۔

 فلسطینی شہری دفاع کے عملے نے غزہ کے خان یونس میں ناصر میڈیکل کمپلیکس کے اندر ایک اجتماعی قبر سے 180 لاشیں نکالی ہیں، اسرائیلی فورسز کے علاقے سے انخلاء کے دو ہفتے بعد۔

غزہ میں راتوں رات درجنوں فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیلی حملوں کے سلسلے میں ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 18 بچے بھی شامل ہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان نے غزہ پر اس کی جنگ اور ایران کے ساتھ کشیدگی کے درمیان اسرائیل کے لیے 26 بلین ڈالر کی فنڈنگ ​​منظور کر لی، اس پیکج کو اب سینیٹ میں منظوری کے لیے جانا ہے۔

7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 34,097 فلسطینی ہلاک اور 76,980 زخمی ہوچکے ہیں۔ حماس کے 7 اکتوبر کے حملوں میں اسرائیل میں مرنے والوں کی تعداد 1,139 ہے، درجنوں اب بھی غزہ میں قید ہیں۔

کئی بار جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا، حریم شاہ کا انکشاف

hareem shah, social media influencer, pakistani celebrity, controversy, trending, viral, tiktok star, public figure, internet sensation, entertainment industry

 آئے روز متنازع خبروں کا حصہ بننے والی نامور ٹک ٹاکر حریم شاہ نے انکشاف کیا کہ انہیں کئی بار لوگوں نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی، سیاسی شخصیات کے ساتھ انہوں نے جو کچھ بھی کیا وہ ان کا ایک مشن تھا جو کامیاب رہا۔

سوشل میڈیا پر متنازع خبروں کا حصہ بننے والی معروف ٹاک ٹاکر حریم شاہ سیاسی شخصیات کی خفیہ ویڈیوز لیک کرنے کے حوالے سے بھی مشہور ہیں، وہ ماضی میں کئی معروف شخصیات کی متنازع ویڈیوز لیک کرچکی ہیں، تاہم ویڈیوز کے مصدقہ ہونے کے حوالے سے وہ کئی دعوے بھی کرچکی ہیں۔

اس کے علاوہ ستمبر 2021 میں انہوں نے بلال شاہ سے شادی کرنے کا اعتراف بھی کیا تھا، اس سے قبل حریم شاہ نے جون 2021 میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے کسی رہنما سے شادی کرنے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا تھا۔

بلال شاہ سے شادی کرنے کے اعتراف کے بعد انہوں نے کہا کہ دوسرے کسی شخص سے شادی کا دعویٰ انہوں نے ’شغل لگانے‘ کے لیے کیا تھا۔

شادی کے بعد کچھ عرصے پاکستان میں رہنے کے بعد وہ اپنے شوہر کے ساتھ اب برطانیہ منتقل ہوگئی ہیں اور اب وہیں پر مقیم ہیں۔

حریم شاہ نے حال ہی میں اداکار احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ ’ایکس کیوز می‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے بچپن، سیاسی شخصیات کی ویڈیوز ایکسپوز کرنے اور جنسی ہراسانی سے متعلق گفتگو کی۔

پوڈکاسٹ کے شروع میں احمد علی بٹ نے سوال پوچھا کہ آپ سیاسی شخصیات کے ساتھ خطرناک کھیل کھیلتی ہیں، کیا یہ آپ جان بوجھ کر کرتی ہیں یا خود بخود ہوجاتا ہے؟

جس پر حریم شاہ نے جواب دیا کہ سیاسی شخصیات کے ساتھ کچھ چیزیں وہ جان بوجھ کرتی ہیں۔

انہوں بتایا کہ ’کچھ چیزیں میں نے جان بوجھ کر کیں ہیں لیکن کبھی کبھار غلطی سے بھی ہوجاتی ہیں، سیاسی شخصیات کے ساتھ میں نے جو کچھ بھی کیا وہ میرا ایک مشن تھا اور میں ہر مشن میں کامیاب ہوئی ہوں، الحمداللہ کسی بھی مشن میں ناکامی نہیں ہوئی۔‘

اپنی بچپن کے بارے میں بات کرتے ہوئے حریم شاہ نے بتایا کہ ’میرا تعلق مڈل کلاس فیملی سے ہے، والدہ ٹیچنگ کرتی ہیں اور والد سرکاری نوکری کرتے تھے، دونوں کا تعلق سرکاری اداروں تھا، چونکہ جس علاقے میں ہم رہتے تھے وہ پسماندہ علاقہ تھا اس لیے مجھے تھوڑی آزادی چاہیے تھی جو مجھے گھر پر نہیں ملتی تھی۔‘

hareem shah, social media influencer, pakistani celebrity, controversy, trending, viral, tiktok star, public figure, internet sensation, entertainment industry

             طعنے نہ دیے جائیں، لیک ہونے والی ویڈیوز کسی غیر مرد کے ساتھ نہیں، حریم شاہ


ٹک ٹاکر نے بتایا کہ ان کی فیملی پڑھی لکھی ہونے کے باوجود سخت اور قدامت پسند سوچ رکھتی تھی، ’میری فیملی کی سوچ مجھ سے مماثلت نہیں رکھتی تھی، اس لیے میں گھر میں رہ کر آزاد سوچ کا تصور بھی نہیں کرسکتی تھی۔‘

حریم شاہ نے بتایا کہ چھٹی جماعت کے بعد جب انہوں نے ہاسٹل جوائن کیا تو وہ ان کی زندگی کا اہم موڑ ثابت ہوا۔

ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ ’چھٹی جماعت کے بعد گریجویشن تک میں نے ہاسٹل میں زندگی گزاری ہے، ہاسٹل میں مختلف طبقوں اور بیک گراؤنڈ سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے ملاقات ہوتی ہے جن کی مختلف سوچ ہوتی ہے۔‘

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں تعلیم سے بے حد لگاؤ تھا، ’مجھے بچپن سے دینی اور دنیاوی تعلیم کا شوق تھا، مجھ پر کسی نے زور زبردستی نہیں کی، میں نے اپنی زندگی کے ہر فیصلے اپنی مرضی سے کیے ہیں۔‘

سوشل میڈیا پر آنے کے حوالے سے حریم شاہ نے بتایا کہ انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان سے متاثر ہوکر سوشل میڈیا اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی کلاس چھوڑ کر عمران خان کے جلسے جلوس میں شرکت کرتی تھیں، اور کبھی کبھار ان سے ملاقات بھی ہوجاتا کرتی تھی۔

ٹک ٹاکر نے بتایا کہ سیاسی جماعت میں شمولیت کے بعد جب انہوں نے اجلاس اور جلسوں میں جانا شروع کیا تو انہیں کئی بار ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔

حریم شاہ نے انکشاف کیا کہ وہ کئی بار جنسی ہراسانی کا سامنا کرچکی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ’جب کسی نے جنسی ہراسانی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تو میں نے بھی ایسا کھیل کھیلا کہ اس کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔‘

تاہم پوڈکاسٹ کے دوران انہوں نے اس حوالے سے مزید وضاحت نہیں دی۔

حریم شاہ نے کہا کہ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے ان سے بہت زیادہ غلطیاں ہوئی لیکن انہوں نے ان غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا اور آگے بڑھیں لیکن انہیں اپنی غلطیوں پر کبھی افسوس نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے پہلے سوشل میڈیا استعمال کرنا نہیں آتا تھا لیکن جب لوگوں نے مجھ پر تنقید کرنا شروع کی تو آہستہ آہستہ مجھے چیزیں سمجھ میں آنا شروع ہوئیں، اس دوران بہت سی غلطیاں ہوئیں لیکن اب جب بھی معصوم بچوں کے ساتھ ظلم ہوتا ہے تو میں ان کے لیے سوشل میڈیا کے ذریعے آواز اٹھاتی ہوں۔‘

حریم شاہ نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں کوئی بھی کام ویوز کی خاطر نہیں کیا، اگر ایسا ہوتا تو میں سب سے پہلے اپنا یوٹیوب چینل بناتی، میرے نام سے بہت سے جعلی اکاؤنٹس پہلے ہی بن چکے ہیں۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ انہوں نے پیسوں کی خاطر مشہور شخصیات کی ویڈیوز وائرل نہیں کیں اور نہ ہی اس کے پیچھے ان کا کوئی ذاتی مفاد تھا بلکہ انہوں نے آج تک جتنی بھی ویڈیو ایکسپوز کی ہیں وہ پاکستانی عوام کو ان کا ’اصل چہرہ‘ بتانے کے لیے کی ہیں۔

حریم شاہ نے نام لیے بغیر تنقید کرتےہوئے کہا کہ ’سیاسی مشہور شخصیات منافق ہیں، عوام کے سامنے کچھ اور ہوتے ہیں اور بیک اسٹیج کچھ اور ہوتے ہیں۔‘

حریم شاہ نے کہا کہ انہوں نے حنا پرویز بٹ کے علاوہ کبھی بھی کسی خواتین کی ذاتی طور پر کرادر کشی نہیں کی، ’حنا پرویز بٹ کی ویڈیوز اور تصاویر اس لیے ایکسپوز کی تھیں کیونکہ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین پر بے جا تنقید کرنا شروع کردی تھی لیکن پھر بعد میں مجھے احساس ہوا کہ مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔ ’

پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی غیر ملکی کرنسی کے ساتھ وائرل ہونے والی ایک ویڈیو پر میزبان نے سوال کیا کہ ’یہ پیسے کس کے تھے اور کہاں سے آئے تھے ؟‘

جس پر حریم شاہ نے دعویٰ کیا کہ ایف آئی اے کے اہلکار خود منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ خود بھی منی لانڈرنگ میں ملوث رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے غلط کام کیا لیکن میں نے کھلے عام تسلیم کیا کہ ایسے غلط کام پاکستان میں ہورہے ہیں، مجھے اپنے کسی کام پر افسوس نہیں ہے، اس لیے افسوس کا لفظ میں نے اپنی زندگی سے نکال دیا ہے۔ ’

حریم شاہ نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست میں آنا چاہتی ہیں، ’میں سیاست سیکھنا چاہتی ہوں، خواہش ہے کہ ایسی سیاسی خاتون بنوں جس سے غریب عوام کا فائدہ ہو۔‘

ٹک ٹاکر نے یہ بھی بتایا کہ ان کی ایک بار پھر ٹک ٹاکر صندل خٹک سے صلح ہوگئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ’کبھی کبھار دو بہنوں کے درمیان لرائیاں ہوجاتی ہیں۔‘

یاد رہے کہ حریم شاہ کی متعدد ویڈیوز رواں سال 27 فروری کے بعد انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھیں، جن میں انہیں بیڈ روم اور واش روم میں قابل اعتراض حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیوز کے حوالے سے یکم مارچ کو ہی انہوں نے اپنی ایک مختصر ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کی ذاتی ویڈیوز کو ان کی دوستوں ٹک ٹاکرز صندل خٹک اور عائشہ نے وائرل کیا۔

حریم کے الزامات کے بعد صندل خٹک نے بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے حریم شاہ کی ویڈیوز لیک نہیں کیں اور ان کے پاس ان کی ویڈیوز تھی ہی نہیں۔

پولنگ اسٹیشن میں گھس کر مسلح افراد کی فائرنگ

KARACHI NEWS HD,Breaking News,pakistan news,Urdu News,
پولنگ اسٹیشن میں گھس کر مسلح افراد کی فائرنگ

کوئٹہ: پی بی 50 قلعہ عبداللہ میں مجک پولنگ اسٹیشن میں مسلح افراد گھس گئے اور پولنگ اسٹیشن میں فائرنگ کی۔

تفصیلات کے مطابق قلعہ عبداللہ میں حساس قرار دیے گئے پولنگ اسٹیشن میں مبینہ طور پر ایک امیدوار کے مسلح حمایتی گھس گئے۔ مسلح افراد نے پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں فائرنگ بھی کی۔

فائرنگ کے بعد مقررہ وقت تک پولنگ اسٹیشن پر پولنگ شروع نہ ہوسکی۔ انتخابی عملہ نے بتایا کہ فائرنگ سےکسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اے آر وائی کے مطابق فائرنگ کے سبب علاقے میں کشدیدگی پائی گئی اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ صبح سے ہی علاقے کے حالات ٹھیک نہیں تھے.

یہاں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا تھا۔ ضلع حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ یہ کس امیدوار کے حمایتی لوگ تھے یا ان کا کس جماعت سے تعلق تھا۔

فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی اور پولنگ کا عمل رک گیا، مذکورہ پولنگ اسٹیشن لیویز کی حدود میں آتا ہے اور اسے حساس پولنگ اسٹیشن میں سے ایک قرار دیا گیا تھا۔



Friday, April 19, 2024

سسر نے بہو اور شیر خوار پوتے کو قتل کر دیا


 

مردان کے علاقے شیرگڑھ میں سسر نے گھریلو تنازع پر اپنی بہو اور شیر خوار پوتے کو قتل کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے فائرنگ کر کے مقتولہ اور اس کے شیر خوار بچے کو قتل کیا، دہرے قتل کی واردات زبانی تکرار کے نتیجے میں پیش آئی ہے۔

پولیس نے دہرے قتل کا مقدمہ مقتولہ کے شوہر کی مدعیت میں درج کرنے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

جنوری میں خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں گھریلوں ناچاقی پر سفاک سسر نے فائرنگ کر کے بہو اور کم سن پوتی کو قتل کیا تھا۔

ملزم لیاقت واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا جس کی تلاش جاری رہی۔ پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا تھا۔

World Wide Jobs

  Pakistan Jobs UAE JOBS Saudi Arb Jobs USA JOBS CANADA JOBS